1 مئی 2014 - 15:47
صدر روحانی : ایران پابندیوں کو ناکام بنانے کے عزم پر قائم

صدر نے کہا ہے کہ حکومت، پیداواری شعبے کے مینیجمنٹ میں تبدیلی لا کر ملت ایران کے خلاف عائد کی جانے والی تمام پابندیوں کے خاتمے کے سلسلے میں پرعزم ہے۔

ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ حکومت، پیداواری شعبے کے مینیجمنٹ میں تبدیلی لا کر ملت ایران کے خلاف عائد کی جانے والی تمام پابندیوں کے خاتمے کے سلسلے میں پرعزم ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے آج تہران میں مزدوروں کے ایک عظیم اجتماع سے خطاب کے دوران مزدوروں اور محنت کشوں کو پیداوار کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا اور کہا کہ ان کی حکومت، دنیا کے ساتھ اشتراک عمل کی بدولت ایرانی اشیاء کی برآمدات کے تمام دروازے کھول دے گي۔ صدر مملکت نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ ایران کی خود مختاری اور اس کا خود کفیل ہونا محنت کشوں کی جد و جہد اور کوشش کا مرہون منّت ہے، کہا کہ یہ محنت کش اور مزدور ہی تھے جنھوں نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے لۓ سڑکوں پر نکل کر نعرے لگائے اور انقلاب کو کامیابی کی منزل تک پہنچانے کا عظیم کارنامہ انجام دیا۔

.......

/169

لیبلز